کالی کٹ (ایس او نیوز/عبدالکریم امجدی) دبئی انٹرنیشنل حفظ القرآن مسابقہ میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ریاست کیرالہ کے کالی کٹ جامعہ مرکز کے حافظ زین العابد نے ممتاز کامیابی حاصل کی اور چھٹواں مقام حاصل کرتے ہوئے دنیا بھر میں ہندوستان اور جامعہ مرکز کانام روشن کردیا۔
25/واں انٹرنیشنل حفظ القرآن مسابقہ گذشتہ ایک ہفتہ سے مختلف راؤنڈ کے بعد اختتام پذیرہوا۔جس میں 65/ ممالک کے حفاظ وقراشریک مسابقہ رہے۔آخر میں نتائج کا اعلان ہوا جس میں چھٹواں مقام حاصل کرنے والے حافظ زین العابد کوشیخ منصور بن محمد راشد المکتوم کے ہاتھوں ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔علاوہ ازیں حکومت دبئی کی جانب سے 50/لاکھ انڈین ر وپیہ،فیلو شپ سمیت تشجیعی انعامات سے بھی نوازاگیا۔
اس موقع پر حافظ زین العابد نےاخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی کامیابی پر اللہ سبحانہ کا شکر داکیا،اور اسے والدین کریمین کی دعاؤں کا ثمرہ قراردیا۔گرانڈمفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے مرکزطالب علم کاہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نمایاں
کامیابی کے حصول کو قابل فخر بتایا اور اپنی دعاؤں سے بھی نوازا۔
ضح رہے کہ حافظ زین العابد بن عبدالرحمن کالی کٹ جامعہ مرکز کے شعبہ حفظ القرآن کالج سے تکمیل حفظ کے بعدمرکز کے جونیئر شریعت اور کالی کٹ یونیورسٹی سے BAانگلش کے سال اول میں زیر تعلیم ہے۔
اس سے قبل بھی حافظ زین العابد نے صوبائی اور قومی سطح پر کئی قرآن کمپٹیشن میں نمایاں کامیابی درج کرچکے ہیں جبکہ تنزانیہ انٹر نیشنل قرآن مقابلہ میں بھی انہیں اول پوزیشن حاصل ہوئی تھی۔حافظ زین العابدکی کامیابی پر شیخ ابوبکر احمد نے انہیں دبئی میں ہی تہنیت نامہ پیش کیا۔ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری،سی محمد فیضی اورا راکین جامعہ نے اس موقع پر انہیں مبارکبادپیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور دبئی سے کیرالہ واپسی پر گرانڈ خیر مقدمی اجلاس کا بھی اعلان کیا۔